اسرائیل شکست کھا چکا، اس کا غرور خاک میں مل گیا: علامہ راجہ ناصر عباس

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو

ایم ڈبلیو ایم  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے، اس کا غرور خاک میں مل گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ اسرائیل کی تمام تدبیریں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ علم اور شجاعت کو کمال پر دیکھنا ہے تو حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو دیکھیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرے میں عدل نہ ہو تو عوام کو حقوق اور انصاف نہیں ملتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں