محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ میں خورد برد پر ایگزیکٹیو انجینئر معطل

—فائل فوٹو

محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ میں خورد برد پر ایگزیکٹیو انجینئر اسلم ڈاہری کو معطل کر دیا گیا۔

محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اسسٹنٹ انجینئر محمد ادریس کو بھی معطل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

افسران تھرپارکر میں مصری شاہ میگا فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے کروڑوں روپوں کی خورد برد میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری پبلک ہیلتھ سہیل قریشی کا کہنا ہے کہ مٹھی میں 2016ء میں 2 ملین گیلن پانی روزانہ میٹھا کرنے کے لیے آر او پلانٹ لگایا گیا تھا، مٹھی آر او پلانٹ مرمت نہ ہونے پر 2019ء سے بند پڑا ہوا ہے۔

سہیل قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے چند ماہ قبل مصری شاہ آر او پلانٹ کی مرمت کے  لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے۔

 سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے کہا کہ آج اچانک دورے پر معلوم ہوا کہ فنڈز خورد برد کر لیے اور آر او پلانٹ پر کوئی کام نہیں ہوا، ایک ارب روپے سے لگایا گیا آر او پلانٹ صرف 3 سال چلنے کے بعد 5 سال سے بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں