سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں کیساتھ تحریری معاہدہ قانون کا کھلا مذاق ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد:   مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں کے ساتھ تحریری معاہدہ قانون کا کھلا مذاق ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، نوازشریف، شہبازشریف، یوسف رضا گیلانی اور مریم نواز سمیت کسی بھی قیدی کو یہ حق دیا گیا تھا؟انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اڈیالہ کے پانچ ہزار اور ملک بھر کے 90 ہزار قیدیوں کو بھی یہ حق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں