پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی میرا فرض ہے کہ کپتان کی حمایت کروں، بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔
اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ہم سب کا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔
بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔