کراچی: یوم علیؓ کا آج جلوس، سخت سیکیورٹی انتظامات

—فائل فوٹو

کراچی میں آج دامادِ رسول ﷺ، حیدرِ کرار حضرت علی مرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے یومِ شہادت کے جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یومِ حضرت علی ؓ کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں، تاج کمپلیکس، ایمپریس مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں نشتر پارک میں صبح 10 بجے مجلس منعقد ہو گی، جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے۔

یومِ حضرت علی ؓ کا جلوس آج دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا، جو نمائش چورنگی پہنچے گا۔

جلوس کے شرکاء نمائش چورنگی پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پزیر ہو گا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں