سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، رندیپ ہواد


بالی ووڈ کے اداکار رندیپ ہودا آج کل اپنی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

رندیپ ہودا سلمان خان کے ساتھ کک، سلطان اور رادھے میں کام کرچکے ہیں اپنے انٹرویو میں انہوں نے سپر اسٹار کے ساتھ کی گئی باتوں سے متعلق گفتگو کی۔

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کو دیے گئے انٹرویو میں رندیپ ہودا نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے ابھی کام کرکے قسمت نہیں بنائی تو مستقبل میں مجھے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے بہت کم لوگوں کی بات مانی ہے، لیکن سلمان خان  ہمیشہ مجھے دل سے مشورے دیتے ہیں، اگرچہ میں ان کے مشوروں کو سنتا ضرور ہوں مگر اپنی مختلف سوچ کی وجہ سے ان پر عمل نہیں کر پاتا۔

انہوں نے اس انٹرویو میں اپنی جدوجہد اور فلم کی تیاری میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی کھل کر بات چیت کی۔

رندیپ ہودا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر 22 مارچ کو ریلیز ہوئی۔ رندیپ اور اتکرش نیتھانی نے مل کر اس کا اسکرین پلے لکھا ہے۔ اسے آنند پنڈت موشن پکچرز اور رندیپ ہوڈا فلمز نے لیجنڈ اسٹوڈیوز اور آواک فلمز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں