پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر کے خطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہو گی۔ ذرائع کے مطابق سینٹ کا اجلاس بھی 5 اپریل کو بلانے کی تجویز ہے، سینٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی، سینٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔ وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینٹ کے پہلے اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں