مغوی بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

— فائل فوٹو

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے مغوی بچی پریا کماری ولد راجو مل ہندو کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی محکمہ وزیر داخلہ کے مطابق جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سربراہی ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کریں گے۔

جے آئی ٹی کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر تنیو اور 2 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

محکمہ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق جے آئی ٹی میں ڈی ایس پیز کی نامزدگی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کو تین ہفتوں میں رپورٹ ارسال کرنیکے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں