غزہ: اسرائیلی حملوں میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، گزشتہ سال 2023ء کے ماہِ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں