قازقستان کے سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات دوطرفہ تعلقات پر گفتگو  

 اسلام آباد(این این آئی) جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرزان کستافین نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔معزز مہمان نے تعاون کے موجودہ دائرہ کاراور پیمانے کوتسلیم کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں وسعت اور مزید تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں