شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کیساتھ مدینہ منورہ سے خوبصورت ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی مدینہ منورہ سے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مسجدِ نبویﷺ میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورۃ الاحزاب کی یہ آیت’إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا‘ بھی لکھی ہے۔

اس آیت کا ترجمہ ہے کہ’بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو‘۔

شاہد آفریدی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں نبی کریمؐ پر درود و سلام پیش کرتے ہوئے کرکٹر سے دعاؤں کی التماس بھی کر رہے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں