دنیا کے سب سے طاقتو ایم آر آئی اسکینر نے انسانی دماغ کی پہلی تصاویر جاری کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے اٹامک انرجی کمیشن (سی ای اے) کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا اب تک کا سب سے طاقتور ایم آر آئی اسکینر تیار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی محققین نے پہلی بار 2021 میں اس اسکینر سے کدو کو اسکین کرکے اس کا مشاہدہ کیا تھا۔ تاہم اب محکمہ صحت کے حکام نے انہیں اجازت دےدی ہے کہ اس مشین کا استعمال انسانوں پر کیا جاسکتا ہے۔
صحت حکام کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد فرانسیسی محققین نے اس مشین کا استعمال انسانوں پر شروع کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیرس میں موجود اس طاقتو ایم آر آئی اسکینر سے 20 صحت مند رضاکاروں کو گزارا گیا۔
محققین کی ٹیم میں شامل ماہر طبعیات الیگزینڈر ویگناؤڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے درستگی کے ساتھ وہ سطح دیکھی ہے جہاں ہم پہلے کبھی نہیں پہنچ پائے تھے۔
ان کے مطابق یہ طاقت ور مشین اسپتالوں میں زیر استعمال عام ایم آر آئی مشین جن کی طاقت عام طور پر تین ٹیسلا سے زیادہ نہیں ہوتی کے مقابلے دس گنا زیادہ درستگی کے ساتھ انسانی اعضا کی تصاویر اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جدید ایم آر آئی اسکینر سے 11.7 ٹیسلاس تک انسانی اعضا کو اسکین کیا جاسکتا ہے۔
فرانسیسی محقیقن کے مطابق یہ عالمی سطح پر دماغ کی پیتھالوجیز کا بہتر پتہ لگانے اور علاج کرنے میں معاون ثابت ہوگا