کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں نوجوان نے گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر فرار ہوگیا۔
واقعہ 2 اپریل کو پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اب تک رابطہ نہیں کیا، خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کرانے اور ملزم کو شناخت کرنے کا انتظار ہے۔