اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شریریں مزاری— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں