پاکستان ریلویز نے ملازمین کی معمولی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ معافی کا اطلاق حادثات اور مالیاتی خورد برد کیسز والے ملازمین پر نہیں ہو گا، ٹرینوں کی آمد و رفت میں باقاعدگی 95 فیصد ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں، ملازمین کے دیگر واجبات بھی جلد ادا کر دیے جائیں گے۔
عامر علی بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے اکاموڈیشنز کی مرمت کا جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں۔