وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہاسن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مریم نواز کو پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور باہمی اشتراکِ کار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پنجاب میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
عالمی بینک کے اشتراک سے اسٹرنتھنگ مارکیٹس فار ایگریکلچر پروگرام، پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام پر تبادلۂ خیال اور مختلف شہروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پنجاب سٹیز پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ورلڈ بینک پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی پراجیکٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ناجے بن ہاسن کو بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب میں 11 ترقیاتی پراجیکٹس جاری ہیں۔
ناجے بن ہاسن نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔