امریکی سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، 30 منٹ کی ملاقات کے بعد امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔