کراچی: بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت، 14 سال قید کی سزا

فائل فوٹو

کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت ہو گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں  ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ آج 3 سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ 

پراسیکیویشن نے کہا کہ واقعہ مارچ 2021ء کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں