حماد اظہر کا مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

حماد اظہر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مقدمات کی تفصیل کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

حماد اظہر نے درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، درخواست گزار کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حماد اظہر نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ میرے خلاف درج مقدمات اور نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں یہ بھی  استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں