خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کر دی۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے131 واقعات پیش آئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ڈی آئی خان میں رونما ہوئے جن کی تعداد 25 ہے، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں 6، 6، لکی مروت میں 11، خیبر میں 10 جبکہ کرک اور مردان میں دہشت گردی کے 3، 3 واقعات پیش آئے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس پر 59 حملے کیے گئے، جن میں 49 پولیس اہلکار شہید اور 68 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار جبکہ 3 مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے 22 مقدمات درج ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔