کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں کے قتل پر ایم کیو ایم کی تحریکِ التواء جمع

— فائل فوٹو

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں کے قتل پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کرا دی۔

تحریکِ التواء رکنِ قومی اسمبلی ایڈووکیٹ حفیظ الدین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہری جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

تحریکِ التواء میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کراچی کے حالات کا فوری نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم کی تحریکِ التواء میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم امن و امان کے لیے ہاؤس کی کمیٹی بنانے کا اعلان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں