کوئٹہ، آٹے کی قیمت میں 15 روپے کمی ہو گئی ہے.شہر میں آٹا 140 روپے کلو سے کم ہو کر 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں ہو سکی ہے.کوئٹہ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خدائیداد کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی فصل بہتر ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی،ساڑھے چھ ہزار سے سات ہزار روپے میں فروخت ہونے والا آٹے کا تھیلا پانچ ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے روٹی سستی کر دی ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے تندوروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں.سستی روٹی نہ دینے والوں کو بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی ہے. جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے. تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ قیمتیں کم سے کم رکھیں۔
1 تبصرہ
Good post and straight to the point. I don’t know if this is really
the best place to ask but do you people have any ideea where to hire some professional writers?
Thank you 🙂 Najlepsze escape roomy