آج فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوگیا

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 2365 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں