پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر پولیس نے خواجہ سراؤں کے گرو سے مدد طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں کے خواجہ سراؤں کے گروسے مدد طلب کرلی۔
رؤف حسن گزشتہ روز اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب خواجہ سرا کمیونٹی کی عہدیدار نایاب علی نے سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی ویڈیو دیکھی، حملہ آور خواجہ سرا نہیں لگتے۔
خواجہ سرا نایاب نے کہا کہ یہ ہماری کمیونٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی باڈی لینگویج خواجہ سراؤں جیسی نہیں۔