پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ بغیر ٹاس کے ختم ہوا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ انگلینڈ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کیلئے سنہری موقع ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 3ہفتے بعد ورلڈ کپ ہے، اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے۔سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لئے اعتماد حاصل کریں گے۔میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلوں گا ۔ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بالنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔حارث رئوف مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہیں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ورلڈ کپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔