ایبٹ آباد: جیپ کھائی میں گرنےسےخواتین سمیت6افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد جیپ حادثہ کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود بکوٹ نمبل میں پیش آیا۔ ڈی ایس پی گلیات کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماسٹر رشید کی دو بہو اوراہلیہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہیں۔ تمام زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کے متعلق علاقہ عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کلیاں بازار سے خریداری کرکے گھر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

واضح رہے بکوٹ نمبل روڈ خستہ حال ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔