اسلام آباد (این این آئی) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے کا 67فیصد بجٹ ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں لگ جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے باقی 20فیصد بجٹ سے ریلوے کا آپریشن چلتا ہے، پنشن ریلوے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، کرپشن پر کارروائی کی وجہ سے گزشتہ سال ریلوے آپریشنز سے کئی برسوں سے زیادہ آمدنی ہوئی۔وہ سینیٹ میں خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے نے اپنی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔