وفاقی وزیر اووسیز پاکستانی و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کنجاہ میں قائم ہونے والے پارک کی 10 کینال 2 مرلہ میں سے 1 کینال 2 مرلہ جگہ پر عرصہ داراز سے موجود ناجائز قبضہ کو چوہدری سالک حسین صاحب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوے وارگزار کروا دیا
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ،جلدہی عوام کو تفریح کیلئے پارک کا کام مکمل کرکے کھول دیا جاے گا
ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے چوہدری سالک حسین کی ہدایت پر گجرات میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات اور ناجائز قبضہ گروپوں کے خلاف بھی ضلعی انتظامیہ نے آپریشن شروع کردیا گیا ہے
کنجاہ میں پارک کی جگہ پر مقامی افراد کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں، ریونیو ریکارڈ کے مطابق جگہ پبلک پارک کی ہے اس لیے یہاں پارک ہی رہے گا
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا الیکشن میں کنجاہ میں پارک بنانے کا کیا گیا تھا پراجیکٹ پربھی جلدہی کام شروع ہوجائیگا
چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کسی شخص کو سرکاری زمین و ناجائز تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں