گجرات ضلعی انتظامیہ کا میونسپل کارپوریشن میں خرابیاں کرنیوالوں کو خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ بولے ڈسپوزل کی مرمت مکمل نہ کرنیوالے ٹھیکیدار کیخلاف پہلا مقدمہ درج ہوگیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن نے میونسپل کارپوریشن گجرات کے ایکسین احسان اللہ نے اپنی مدعیت میں ڈھکی چوک کے رہائشی کارپوریشن کے ٹھیکیدار رانا حبیب کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا
دارخوست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کو بولے ڈسپوزل کی مرمت کا کام بذریعہ ورک آرڈر جاری رکھا ہے جسے مکمل کرنے کیلئے متعدد مرتبہ وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے جسکا کام تاحال مکمل نہیں ہوا
گزشتہ روز ٹھیکیدار رانا حبیب نے دفتر میں آکر فائنل بل پر دستخط کرنیکا اصرار کیا غیر تسلی بخش کام اور ادھورا ہونے پر بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تو ٹھیکدار نے ہیڈ کلرک ارشاد اللہ کی موجودگی میں کار سرکار مداخلت کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا جس پر اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے
پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ٹھیکیدار کیخلاف زیر دفعات 186/506 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 265/24 درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے