لاہور: ڈیفنس میں ہوٹل کی آٹھویں منزل سے خاتون کی چھلانگ لگا کر خودکشی


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہوٹل کی آٹھویں منزل سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں خاتون کے ساتھ موجود شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق  زیرحراست شخص نشے میں تھا اور متوفیہ کو اپنی بیوی بتارہا تھا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور متوفیہ کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں