لوٹا بننے والے شخص کا علاقے کے لوگوں نے جینا مشکل کر دینا ہے، شعیب شاہین

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ لوٹا بننے والے شخص کا علاقے کے لوگوں نے جینا مشکل کر دینا ہے۔

سب تک نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق میں نے حلقے سے زیادہ ووٹ لیے، الیکشن کمیشن نے تین حلقوں پر اسٹے آرڈر دیا اور آج نوٹیفکیشن آگیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں ٹکٹ کی تقسیم میں شامل نہیں تھا، ٹکٹوں کی تقسیم میں انڈراسٹینڈنگ میں غلطی ہوسکتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ سے لوگوں نے کہا کہ میں گارنٹی دوں کہ بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا۔

انکا کہنا تھا کہ سارا پاکستان آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں