رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے

 رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے، 20 رمضان المبارک کی شام اعتکاف بیٹھنے والے فرزندان توحید چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضو ع کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات سرا نجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی عبادات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں، فرزندان توحید کی طرح ہزاروں دختران اسلام بھی اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں گی جب کہ خواتین کے بعض اداروں کی جانب سے بھی دینی مدارس میں خواتین کے اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے، مردوں کی طرح خواتین دختران اسلام بھی اعتکاف کے ایام ذکر وفکر، نفل وعبادت، مطالعہ و تلاوت، تعلیم و تعلم، خیر وبھلائی کیلئے اذکار میں گزاریں گی، اس موقع پر اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عالم دین کا کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا رسول کریم ﷺ کی سنت مؤکدہ ہے، آپ ﷺ نے صرف ایک سال جب آپ ﷺ جہاد میں مصروف تھے اس کے سوا ہمیشہ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف میں گزارا، مسجد یا گھر میں 10 روز کے لیے اعتکاف بیٹھنا مسنون ہے لیکن ایسا ممکن نہ ہو تو کچھ دیرکے لیے بھی اعتکاف بیٹھا جا سکتا ہے، تاہم اعتکاف مرد کا ہو یا عورت کا اس میں روزہ شرط ہے جب کہ اگر اعتکاف اجتماعی ہو تو اس کے ثمرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں