مری سمیت تمام بالائینشیبی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

 مری (بیورو رپورٹ) مری سمیت تمام بالائی اور نشیبی علاقوں میں گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ شروع بارشوں کی وجہ سے جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی  بجلی کی بندش اور بریک ڈاون کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بارشوں کی وجہ سے بدی نالوں میں تعیناتی بھی ہو سکتی ہے مری میں گذشتہ دن شروع ہونے والی بارش ہواں نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے محکمہ موسمیات نے بھی پیشنگوئی کی ہے کہ مری گلیات نشیبی اور بالائی علاقوں میں کہیں شدید بارشیں ہونگیں اور کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جارء رہ سکتا ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات موجود ہیں ۔ شدید طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ زالہ باری بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی بھی بڑھ گئی ہے اور لوگوں نے گھر میں ہیٹر کا استمال پھر سے شروع کر دیا ہے ۔جبکہ گزشتہ رات مری میں ہونے والی ہواوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے بھی واقعات رونما ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں