تصدق جیلانی کی صحت سے متعلق ہمارے سامنے کوئی معاملہ نہیں آیا، عطا تارڑ

عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی صحت سے متعلق ہمارے سامنے کوئی معاملہ نہیں آیا۔

اپنے بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ تصدیق حسین جیلانی غیر متنازع، ایماندار اور فرض شناس جج رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تصدق جیلانی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں