قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی : فوٹو فائل

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپاسٹائل آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی پہلی 2 سال کی مانیٹرنگ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ کی توجہ ملک میں اسٹیل درآمدات کی اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں