کراچی: آخری روزوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آخری روزوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ دنوں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

7 اور 8 اپریل کو درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں