اسرائیل کو اسلحہ دینے کیخلاف 600 قانونی ماہرین کا برطانوی وزیراعظم کو خط

برطانوی وزیرِ اعظم رشی سوناک— فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے 3 سابق ججز سمیت 600 قانونی ماہرین نے برطانوی وزیرِ اعظم رشی سوناک کو خط لکھ دیا۔

سابق برطانوی سپریم کورٹ ججز نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فراہمی کا معاہدہ معطل کرے۔

خط کے متن کے مطابق اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

سابق ججز نے خط میں کہا ہے کہ برطانوی اسلحہ غزہ میں فلسطینوں کی نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اسلحے کی فراہمی روک کر اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں