پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے اپنے ساتھ تعلقات پر لب کشائی کردی۔
سب تک نیوز سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت سے سوال کیا گیا کہ آپ پی ٹی آئی ووٹرز میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں لیکن موجودہ قیادت آپ سے خفا لگتی ہے؟
اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ایسا تھا لیکن اب ہم اختلاف رائے کو ختم کرتے جارہے ہیں۔
شیر افضل مروت سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے ساتھ معاملات کیسے چل رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ "گوہر صاحب کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، عمر ایوب کے ساتھ بھی ایشو نہیں ہے۔”
پی ٹی آئی رہنما سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ پی ٹی آئی کے ووٹر سپورٹرز میں بہت مقبول ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی مجھے علم ہے۔